اہم خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جانئے کتنی،آج اعلان

اسلام آباد(    اے بی این نیوز        ) حکومت نے آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کا اعلان آج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی قیمتیں یکم نومبر سے عالمی مارکیٹ کے نرخوں کی روشنی میں نافذ کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 29 پیسے کمی کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے، اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) آج قیمتوں کے تعین کی سمری وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔ اس سمری کی بنیاد پر وزیراعظم وزیر خزانہ سے مشاورت کے بعد حتمی منظوری دیں گے، اور وزارت خزانہ آج ہی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مزید پڑھیں :امریکی اراکین کانگریس کا عمران خان کیلئے خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار

متعلقہ خبریں