ملتان (اے بی این نیوز )سپریم کورٹ بار انتخابات میں ملتان پولنگ سٹیشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ صدارت کی نشست پر میاں رؤف عطا 125 ووٹ لیکر کامیاب
صدارت کی نشست پر مدمقابل امیدوار منیر احمد کاکڑ نے 85 ووٹ حاصل کیے۔ 40 ووٹوں کی لیڈ سے انڈیپینڈنٹ گروپ کے میاں رؤف عطا کاکڑ جیت گئے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےسالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ پانچ نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے تھے۔ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا صدارت کے امیدوار ہیں۔
چار ہزار 21 وکلانے حق رائےدہی کا استعمال کیا۔ اسلام آباد میں 769ووٹرز کیلئے سپریم کورٹ میں پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا۔ بلوچستان رجسٹری میں 263، خیبرپختونخوا میں 517 ووٹرزنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
لاہور میں سب سے زیادہ 1404 اور ملتان میں 274 وکلانے ووٹ کاسٹ کیا۔ بہاولپور میں 111، سندھ میں 683 وکلانے ووٹ کاسٹ کیا۔ سب سے زیادہ ایک ہزار 4 سو چودہ ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔
مزید پڑھیں :شہر اقتدار غیر محفوظ ہو گیا، ایک ہی دن میں دو بینک ڈکیتیوں کی کامیاب واردات















