پشاور (نیوزڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت، پشاور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت 14 روز کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب، ایف آئی اے، وفاق اور صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لی ۔
وکیل بشریٰ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ چاروں صوبوں میں بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج ہیں ، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا میں تو کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہو گا؟۔
گلگت سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر ہزارہ موٹروے پر حادثے کا شکار، 2 افراد جاں بحق، 21 زخمی