اہم خبریں

مولانا فضل الرحمان نے نئے انتخابات کا مطالبہ کر دیا

چنیوٹ ( اے بی این نیوز    ) مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی56شقوں کو22پرلے کرآئے۔ 26ویں آئینی ترمیم میں مزید 5شقیں شامل کرائیں۔
ہمیں کیاکامیابیاں ملیں اس سے اندازہ لگاسکتے ہیں۔
اپوزیشن میں ہوں،حکومت میں جانے کاکوئی ارادہ نہیں۔ کوئی تجویز ہے تو اس بارے میں علم نہیں۔ اصولی طورپرانتقامی سیاست کے قائل نہیں۔ ہم کسی سیاستدان کے خلاف مقدمات کے قائل نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ

میرا اداروں کے ساتھ کیا لینا دینا۔ 27ویں ترمیم نہیں آنے دیں گے۔ نئے چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ قوم کو انصاف دلانے میں نئے چیف جسٹس کی مدد فرمائے۔
26ویں ترمیم کا جو مسودہ فائنل ہوا اس سے کیا کامیابی ملی خود اندازہ لگالیں۔
اپوزیشن میں ہوں حکومت میں جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آئینی ترمیم کی 56 کلاز تھیں۔ اصل ڈرافٹ کچھ اور فائنل جو ہوا فرق تھا۔ جو خبریں آپ کے پاس آرہی ہیں ہمارے پاس بھی ہیں۔
جلسے جلوس پر تشدد، سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں کے قائل نہیں۔ آئینی بحران کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
پارلیمان کی طرف سے جو سوالات اٹھتے تھے ان کا راستہ بند ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتیں احتجاج نہیں کرتیں، جتنے ملین مارچ ہم نے کیے ان میں ایک برتن بھی نہیں ٹوٹا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عام انتخابات دوبارہ ہونے چاہئیں، میں اپوزیشن میں ہوں اور حکومت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :معروف پاکستانی اداکار شفقت چیمہ کے کوما میں جانے کی خبر پر بیٹے کی وضاحت بھی آگئی

متعلقہ خبریں