اہم خبریں

کازلسٹ بنانے میں کبھی مداخلت نہیں کی، ہوسکتا ہے ہم نے بے پناہ فیصلے غلط کئے ہوں،قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کازلسٹ بنانے میں کبھی مداخلت نہیں کی۔ ہوسکتا ہے ہم نے بے پناہ فیصلے غلط کئے ہوں۔ کاغذ کے ٹکڑوں پر جو لکھا ہوتا ہے وہ ایک پارٹی کو فائدہ دیتا ہے دوسرے کو نہیں۔ سچ کیا ہوتا ہے یہ اللہ جانتا ہے ہم تو کاغذوں پر چلتے ہیں۔ کہا میرے صاحبزادے ارسلان پاکستان آئے تو اس کو کہا مجھ سے کچھ مت کہنا۔ میرے صاحبزادے نے خود سے لاہور میں نوکری کی۔ 75ہزار تنخواہ ملتی تھی۔ وہ فل کارٹ ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ صاحبزادے نے کہا بابا 75ہزار میں گزارا نہیں ہوتا ۔ میں نے کہا گزارا کرو۔ چیف جسٹس نے کہا آج میں آئین وقانون کی بات نہیں کروں گا۔ آج میں وہ باتیں کروں گا جو شاید آپ کو پتہ نہ ہو۔ ڈگری ہاتھ میں آئی تو ساتھ ہی شادی بھی ہوگئی۔ اس پروفیشن اور اہلیہ کا ساتھ 42سال سے ہے۔ افتخار چوہدری کا شکریہ جنہوں نے چیف جسٹس بلوچستان بنایا۔ ان ساتھیوں کابھی شکریہ جو یہاں آج موجود نہیں ہیں ۔ بلوچستان کے ان اضلاع میں بھی اہلیہ کیساتھ گیا جہاں جانے سے منع کیا جاتا تھا۔ جبکہ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ
چیف جسٹس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔ جسٹس فائز عیسیٰ بہت اچھا وقت گزار کر جا رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے اپنے دور میں خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ ۔ نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فل کورٹ ریفرنس سے خطاب ۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کا موڈ غصے کے آدھے گھنٹے بعد نارمل ہوجاتا تھا۔ چیف جسٹس کے اعزاز میں آج دیا جانے والا ظہرانہ سرکاری خرچ پر نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ظہرانے کا خرچ آپ خود اٹھائیں۔ قوم کیلئے ضروری ہے کہ اختیارات کی تقسیم اور قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے۔ فوری طور پر دور دراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ پر توجہ دینا ہوگی۔ میری پہلی ترجیح دوردراز علاقوں کی ضلعی عدلیہ ہوگی۔
مزید پڑھیں : بھارتی چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل قوم کوجدید ٹیکنالوجی سے لیس وار روم کا تحفہ دیدیا

متعلقہ خبریں