اسلام آباد( اے بی این نیوز )بیرسٹر گوہر نےن کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سختیاں برداشت کیں۔ کسی بھی قسم کی ڈیل کی تردید کرتا ہوں۔ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے دور دور تک تعلق نہیں۔ بشریٰ بی بی نے خود جیل آکر گرفتاری دی، ان کے جذبے کو سلام کرتا ہوں ۔
یہ سارے کیسز صرف بشری ٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کا بہانہ تھے۔ عمران خان نے کہاہے مجھے سوسال بھی جیل میں رہنا پڑے تو رہوں گامگر ڈیل نہیں کرونگا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں دور دور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بشریٰ بی بی کو انہوں نے بغیر وجہ گرفتار کیا ہواتھا۔ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ عمران خان جلد رہا ہوں گے،یہ دوریاں جلد ختم ہونے والی ہیں۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا یہ سب افواہیں ہیں۔ بشریٰ بی بی نے کبھی بھی سیاست میں حصہ نہیں لیا۔ ہم تحریکیں چلاتے رہے ہیں ،کبھی بھی تشدد نہیں کیا۔ جھوٹی افواہیں پھیلا کریہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے چاہتے ہیں مگر ناکام ہوں گے۔
بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے کوئی تحفہ نہیں لیا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی پرپورے ملک کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ عوام بانی پی ٹی آئی اور ان کے نظریئے کے ساتھ ہے۔
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ لے کر جارہے ہیں۔
بشریٰ بی بی نے دلیری سے 9ماہ جیل میں گزارے۔ پی ٹی آئی میں کوئی فاروڈبلاک نہیں،ہم بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں۔ بشریٰ بی بی نے سختیاں برداشت کیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بھی عدالت کے ذریعے رہائی ہوگی۔
ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔اگر کوئی ڈیل ہوئی ہوتی توبشریٰ بی بی جیل میں9ماہ نہ گزارتیں۔
مزید پڑھیں :زندگی رہی تو کل ملاقات ہوگی،چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں آخری روز