اسلام آباد( اے بی این نیوز)راناثنااللہ نے کہا کہ اصول یہ تھاسپریم کورٹ کاسینئرموسٹ جج چیف جسٹس بنتاتھا۔ سینئرموسٹ جج کےبارے میں وضاحت بھی منصورعلی شاہ نےکی۔ ہائیکورٹ کےججزبھی اسی طریقہ کار پربنتےتھے۔
پچھلےسال جوڈیشل کمیشن اجلاس میں منصورعلی شاہ شامل ہوئے۔ سینئرموسٹ جج کےبارےمیں کہاگیاسروس کےحساب سےکوئی سینئرنہیں ہوگا۔ فیصلہ ہوا جوموزوں ہوگاوہی سینئرموسٹ جج ہوگا۔
اسی بنیادپرپھرسندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کاتقررہوا۔ اسی اصول پرلاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس صاحبہ کاتقررہو۔ ان کابھی نمبر3ہی تھا اورانہیں لاہورہائیکورٹ میں چیف جسٹس مقررکیاگیا۔ یہی طریقہ کار26ویں آئینی ترمیم میں رکھاگیا۔
اسی بنیادپرتینوں سینئرموسٹ ججزمیں سےیحیی آفریدی کاتقررکیاگیا۔
تینوں سینئر ججوں نے اچھے فیصلے کیے۔ تین سینئر ججوں میں جسٹس یحیی آفریدی کو چیف جسٹس نامزد کیا گیا۔ جسٹس یحیی آفریدی کسی کروپنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دلیرانہ فیصلے کرتے رہے۔
مزید پڑھیں :جسٹس منصور علی شاہ کل فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ روانہ ہونگے