اسلام آباد (اے بی این نیوز )سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جشن کے دن تھوڑے ہیں، آئینی ترمیم ان کے گلے میں پڑے گی۔ جمہور کی دعویدار حکومت نے اراکین اسمبلی پر بھی داخلے پر پابندی لگارکھی تھی۔
آئینی ترمیم عدالتی نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے لائی گئی۔ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے کچھ دن ہمارے پاس بھی رہے۔ 2 اراکین کا ہمیں یقین تھا کہ وہ وفاداری نہیں نبھائیں گے۔
پارلیمنٹیرینز کی خریدو فروخت کی گئی ہے۔
اراکین اسمبلی کو خریدنے کے لئے 80کروڑ نیٹ کیش تک لایا گیا۔ یہ بولی 2 ارب روپے تک بھی گئی ،مرضی کی پیمنٹ اور جگہ کا انتخاب بھی اراکین کی مرضی پر رکھا گیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
دنیا کے کسی بھی ملک میں رقم دینے کی سہولت فراہم کی گئی۔ یہ تک کہا گیا کہ ادائیگی ڈالر ، روپے یا کسی اور کرنسی میں ہو تو وہ بھی مل جائے گی۔ زین قریشی اپنے والد شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ہدایات لیں۔
ظہور قریشی کو شاہ محمود نے پیغام دیا کہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف ووٹ دیا تو میرا تم سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ زین قریشی کو شاہ محمود نے پابند کرکے کے پی جانے کی ہدایت کی
اچانک زین قریشی سے رابطہ ختم ہوگیا لیکن فون ان کا بند جارہا تھا۔
اس کی بعد کی صورتحال زین قریشی ہی بتا سکیں گے۔ زین قریشی کے حوالے سے کمیٹی اب تحقیقات کرے گی یہ سب کیسے ہوا۔ زین قریشی کی ویڈیو لیک ہونے کےبارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
زین قریشی جب لاپتہ ہوئے تو میں نے شاہ محمود کو پیغام بھجوا دیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زین قریشی کسی صورت حکومت کو ووٹ نہیں ڈالے گا۔ سینیٹر زرقا اور سینیٹر فیصل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ دونوں سینیٹرز سب کے رابطے میں تھے۔
مزید پڑھیں :وفاداریاں بدلنے والوں کے نام آج سامنے آجائیں گے،علی امین گنڈا پور