اہم خبریں

سپر یم کو رٹ نےپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست خا رج کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )سپر یم کو رٹ نےپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست خا رج کر دی ۔ حامد خان کی لارجر بنچ بنانے کی استدعا ۔ چیف جسٹس سپر یم کو رٹ قا ضی فا ئز عیسی نے وکیل پی ٹی آ ئی حامد خان سے مکالمہ کر تے ہو ئے کہا یہ نظرثانی کا معاملہ ہےہم نے قانون کو دیکھنا ہے۔

نظرثانی درخواست میں عدالتی فیصلوں کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھانے ہوتے ہیں۔

آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا۔ حامد خان نے کہا عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس کے فیصلے کا پیراگراف دیکھ لے۔ چیف جسٹس نے ریما رکس میں کہا وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں۔ یہ الگ معاملہ ہے۔ ۔ ہم کوئی ایسا فیصلہ نہیں دیکھیں گے جس پر نظرثانی زیر التوا ءہے۔ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔ حامد خان نے کہا میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو۔

چیف جسٹس نے کہا میں اپ کو مجبور نہیں کر سکتا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے استفسا ر کیا ایک جماعت انٹراپارٹی انتخابات کرانے میں کیوں تاخیر کررہی ہے؟انٹرپارٹی انتخابات کروانا تو ایک ہفتےکا کام ہے

مزید پڑھیں :چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع، ارکان کے نام مانگ لئے گئے

متعلقہ خبریں