اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کچھ دیر پہلے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے وہی رونا رویا جو اڑھائی سال سے روتے آرہے ہیں۔ مولانا صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ان کی خصلت جانتے ہوئے بھی ان کو پورا موقع دیا۔ آخر میں انہوں نے وہی کیا جو انہوں نے کرنا تھا ۔ جو ترمیم ہونے جارہی ہے وہ ہر پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔
وہ ترمیم کے لئے مشاورت کرنے گئے اور وہ آنسو بہاتے رہے کہ دو گھٹنے بجلی بند ہوگئی تھی۔ ان سب کو پریس کانفرنس میں کرنے کو کوئی بات نہیں تھی کیونکہ وہاں سے جھڑکیاں کھا کر آئے ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان کا آئینی ترمیم میں حکومت کے ساتھ چلنے سے انکار،ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی