اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف نےجمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا دستور میں ترمیم کے حکومتی منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ ۔

آئین میں ترمیم اور بانی چیئرمین عمران خان کو بدترین سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلافجمعتہ لمبارک کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیاسی کمیٹی کی جانب سے اڈیالہ میں قید بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے روا رکھی جانے والی زیادتیوں کی شدید مذمت کی گئی۔

عمران خان کے بنیادی حقوق کی اور ان تک اہلِ خانہ، وکلاء اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ تمام ریجنل اور مقامی تنظیمات کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد بھرپور مگر پرامن احتجاج کی ہدایت کر د گئی۔

آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش کو کسی طور پر قبول نہ کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات کو پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق بھی کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں :پنجاب کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کیس،ایم کیو ایم تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں