اہم خبریں

چیف جسٹس کی جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت ،خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )چیف جسٹس کی جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی میں شامل ہونے کی دعوت ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے ۔ چیف جسٹس نے خط کے مندرجات میں کہا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے آپ کا لکھا خط اجلاس کے دوران دیا۔ آپ کا خط میرے پاس آنے سے پہلے صحافیوں تک پہنچ گیا۔
فل کورٹ کے فیصلے میں پارلیمان کے قانون سازی کے اختیار کو تسلیم کیا۔ چیف جسٹس کے بینچز کی تشکیل کے اختیارات کو آئینی مقدمات میں غلط استعمال کیا گیا۔ شاہ صاحب قانون میں مجھے کمیٹی کے جج نامزد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
معقول وجوہات کی بنا پر اپنا اختیار استعمال کیا۔ ایسا نہیں لگتا کہ آپ تمام ججز کو ایک جیسا تصور کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ عوام کیلئے کمیٹی میں دوبارہ شامل ہوں گے۔
اپنی شمولیت سے سپریم کورٹ کی بلا تعطل کارروائی کو یقینی بنائیں گے۔
آپ کی جانب سے رجسٹرار اور سپریم کورٹ ججز کو خط کی کاپی بھجوائی گئی۔ غلط بیانیے کے خاتمے کیلئے میرے پاس بھی نقول بھجوانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ آپ کی جانب سے مجھ پر ججز کے انتخاب، غیر جمہوری اور ون مین شو جیسا الزام لگایا گیا۔
آپ کی باتیں حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتیں۔ سپریم کورٹ کیلئے جو کچھ کیا وہ بتانے کی ضرورت نہیں۔ عوام میں غلط بیانیے کو ختم کرنے کیلئے آپ نے ایسا کرنے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں :حکومت نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں،عمران خان اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، سردار لطیف کھوسہ

متعلقہ خبریں