اہم خبریں

حکومت نے آئین کی دھجیاں اڑا دیں،عمران خان اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں، سردار لطیف کھوسہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے راہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ عمران خان حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
عمران خان اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
حکومت نے آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔آئین پر عمل نہ کرنے سے ملک نہیں چلتے۔سارا فساد الیکشن کمیشن کی وجہ سے پھیلا یا گیا۔الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا۔
چیف جسٹس آف پاکستان پی ٹی آئی کے کیسز کو نہیں سننا چاہتے۔
تمام فیصلے پی ٹی آئی کے خلاف دئیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں :حکومت غیرقانونی طریقے سےآئینی ترمیم کرناچاہتی ہے، شاہدخٹک

متعلقہ خبریں