اسلام آبا ( اے بی این نیوز )جسٹس یحییٰ آفریدی کی معذرت پر جسٹس امین الدین کو ججز کمیٹی میں شامل کیا۔ قانون کےتحت جسٹس منصورسوال نہیں اٹھاسکتےکہ چیف جسٹس کس جج کوکمیٹی میں شامل کرے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیدیا۔ کہا میں ہمیشہ احتساب اور شفافیت کا داعی رہا ہوں۔
جسٹس منیب اختر کو کمیٹی میں شامل نہ کرنے کی آپ کو وجوہات بتا رہا ہوں۔ سینئرججزسے ان کارویہ انتہائی درشت تھا اورایسا جسٹس منصور آپ کے اصرار پر کیا گیا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ صدارتی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس منیب اختر کے کمیٹی سے اخراج پر بھی سوال اٹھایا تھا۔
مزید پڑھیں :آئینی ترامیم کا اصل مسودہ کہاں پر تیار ہوا ، سینئر صحافی کے انکشافات
