اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی اور لبنان میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کے پیش نظر پاکستان نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں جاری حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری لبنان کا سفر نہ کریں۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جو شہری بعض وجوہات کی بنا پر لبنان چھوڑنے سے قاصر ہیں انہیں انتہائی احتیاط برتنی چاہیے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: سبی میں بس سٹینڈ کے قریب زوردار دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 2افراد زخمی