اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نائن الیون حملوں کے بعد پاکستان کو بدترین دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا نیویارک میں ایس ڈی جی مباحثے سے خطاب کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے 80 ہزارشہری لقمہ اجل بنے۔ ملک کو معاشی طور پر 150 ارب ڈالرسے زائد کانقصان ہوا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ترقی پذیر ممالک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھاگزشتہ دور کے سیلاب کی تباہ کاریوں نے پاکستان کو بہت پیچھے دھکیل دیا۔ سیلاب کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں :اعظم سواتی بلیو پاسپورٹ پر افغانستان کیوں جانا چاہتے ہیں،وجہ جانئے؟