اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کےمرکزی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بلیو پاسپورٹ پر افغانستان جانا چاہتے ہیں۔
اعظم سواتی کو افغانستان جانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی ہے۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ مجھے افغانستان جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔عدالتی حکم کے باوجود زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سےتاحال نہیں نکالا گیاہے۔
کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے وزارتِ خارجہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔
اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمزید کہا کہ غیر منتخب حکومت نے عدلیہ پر چڑھائی کی۔فرسودہ اور انصاف کے منافی ترامیم پر ان کو شکست ہو گی، پشاور میں 3 اکتوبر کو وکلاء کنونشن ہرقیمت پرہو گا۔
مزید پڑھیں:اچھی سیاست کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، مریم نواز