اہم خبریں

حکومت غیرقانونی طریقےسےنشستیں پوری کررہی ہے،سینیٹرہمایوں مہمند

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )سینیٹرہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ حکومت غیرقانونی طریقےسےنشستیں پوری کررہی ہے۔ ہمیں آپ پریقین ہے کہ آئین کوپامال کررہےہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ مین گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
یہ لوگ کہتےکچھ اورکرتےکچھ اورہیں۔ پارلیمنٹ آئین بناتاہے لیکن مادرپدرآزادنہیں ہوسکتا۔کرپشن کیسزکوختم کرنےکیلئےسارےقانون بنائےجارہےہیں۔

رہنماپی پی سحرکامران نے کہا کہ بدقسمتی سےہرحکومت سمجھتی ہے ہدف مخالف جماعت ہوگی۔ پیپلزپارٹی کےمنشورمیں شامل تھا کہ آئینی عدالتیں بنائی جائیں۔ میثاق جمہوریت میں تمام مسائل کاحل موجودہے۔
18ویں ترمیم بنی تواس میں تمام نکات شامل تھیں۔ ملٹری کورٹ سےمتعلق بھی پیپلزپارٹی کےتحفظات ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں بھی آئینی عدالتوں کاوجودہے۔

مزید پڑھیں :اقوام متحدہ کوفلسطینیوں سےمتعلق مطالبات کوپوراکرناپڑےگا،رجب طیب اردوان

متعلقہ خبریں