اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا نام پی سی ایل سے اور دیگر کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکال دیا ۔راسخ الہی اور زارا الہی کا نام بھی ای سی ایل لسٹ سے نکال دیا
لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری وکیل نے رپورٹ پیش کی، جسٹس شمس محمود مرزا نے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔واضح رہے کہ اس معاملے پر ایک درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ای ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دی۔
مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں