کویت(نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ۔ انٹرنیشنل خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث خا م تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ، موسمی حالات کی خرابی اور کشیدگی کے باعث خلیج میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ۔
برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا جس سے فی بیرل قیمت 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔خا م تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا..
مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکہ میں شرح سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمتیں بھی متاثرہوئی ہیں۔
معروف ٹک ٹاکر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں گرفتار