اہم خبریں

علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ساتھیوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ٹول پلازہ پر توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او ہڈیارہ حماس حمید کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کےمطابق لاہور پولیس کے نوجوان سیالکوٹ۔لاہور موٹروے پر تعینات تھے

علی امین گنڈاپور کی قیادت میں 250/300 افراد کا جتھہ آیا ، مشتعل افراد نے ٹول پلازہ کے شیشے توڑے۔ مقدمہ میں دہشت گردی، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ ،اندرونی کہانی سامنے آ گئی

متعلقہ خبریں