اہم خبریں

میانوالی جلسہ راولپنڈی جلسے کے بعد ہوگا،رؤف حسن

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ میانوالی جلسہ راولپنڈی کے جلسے کے بعد ہوگا۔ چاہتے ہیں ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہو۔
پارلیمنٹ سے باہر ہم عوامی روابط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جلسے کیلئے ہم فکس ٹائم پر راضی نہیں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن باربار آئین اور قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ الیکشن کے بعد ہم نے اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جن ارکان کو اٹھایا گیا تھا اس کے ساتھ ہمارارابطہ ہے۔
5ارکان میں سے 3نے حلف نامے جمع کیے ہیں۔ حکومت کے پاس سینیٹ میں نمبرز پورے نہیں ۔ منحرف ارکان میں کوئی بھی الیکشن میں پاس نہیں ہوا،۔
ہم کسی بھی صورت میں اس آئینی ترامیم کی حمایت نہیں کریں ۔
مزید پڑھیں :اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کرنا ہوگا ،غلام نبی فائی

متعلقہ خبریں