اہم خبریں

مخصوص نشستوں کا تفصیلی فیصلہ،اس میں تشریح نہیں آئین کو ری رائٹ کیا گیا،وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بارے میں رائے دی جاسکتی ہے۔ اس فیصلے میں تشریح نہیں آئین کو ری رائیٹ کیا گیا۔
قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔
آئین میں 3دن کے اندر آزاد اراکین کو کسی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گی۔ بطور قانون کے طالب علم میرےسامنے فیصلے میں کچھ نئی چیزیں ہیں۔ الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں وہ قانون موجود ہے ۔
پارلیمنٹ کی قانون سازی سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بالا ہے۔ جن ججز نے اختلافی نوٹ لکھا اس کے بارے میں سختی سے الفاظ لکھے گئے۔ حالیہ قانون سازی کا ذکر عدالتی فیصلوں میں ہونا نہیں چاہیے تھا۔
تحریک انصاف پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فریق ہی نہیں تھی۔ کس نے مقدمہ کیا ،کیا استدعا کی اس کو دیکھا جاتا ہے۔ آئین اورقانون میں ترامیم کا اختیار صرف پارلیمنٹ ہے۔

مزید پڑھیں :پشاور،بین الاقوامی خبررساں ادارےسےپتہ چلتاہےسفارتکاروں پرحملہ ہوا،ڈاکٹر امجد

متعلقہ خبریں