اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو نکاح نامہ مانگنے اور میاں بیوی کو ہراساں کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بارہ کہو تھانے کی حدود میں پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ اہلکاروں کے خلاف جوڑے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
ملازمت سے برطرف کیے گئے اہلکاروں میں کانسٹیبل اسفند ایاز، کانسٹیبل نایاب اور سمیع اللہ شامل ہیں۔فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے جوڑے کو روکا اور نکاح نامہ طلب کیا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ اہلکاروں نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ایس پی ڈولفن اینڈ پٹرولنگ نے اہلکاروں کی برطرفی کے احکامات جاری کر دیئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلویز کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان