اہم خبریں

پاکستان میں کل18ستمبر کو جزوی چاند گرہن ہو گا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) پاکستان میں 18ستمبر کو جزوی چاند گرہن ہو گا۔ چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح8بجکر 41منٹ پر ہو گا7بجکر 44منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا۔ صبح8بجکر16منٹ پر چاند گرہن کا اختتام ہو گا۔

پاکستان میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ اس لیے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ گرہن کے وقت چاند افق کے نیچے ہوگا۔خیال رہے کہ جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔

سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہے اور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 7 بجکر 13 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی چاند گرہن صبح 7 بجکر 44 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا، جزوی چاند گرہن صبح 8 بجکر 16 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا اور 9 بجکر 47 منٹ پر مکمل اختتام کو پہنچے گا۔

اس کے علاوہ یورپ، ایشیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا کے ممالک میں چاند گرہن کے مشاہدے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں       :آئینی ترمیم ،خواجہ آصف کے بعد رانا ثنا اللہ نے بھی حکومتی شکست تسلیم کر لی

متعلقہ خبریں