اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کہا تھا ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ،نمبرز پورے ہونگےتو آئینی ترامیم ہو جائے گی۔ اس وقت ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں جس کیلئے مشاورت جاری ہے۔
نمبرز پورے ہونگے تو اس کا مطلب اتفاق رائے ہو گیا اور آئینی ترامیم ہو جائے گی۔ فضل الرحمان پرانے اتحادی ہیں ان کو ملا کر ہمارے ووٹ 211بنتے ہیں۔
آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے صدر اور وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوئی۔
اندازہ لگایا گیا فضل الرحمان ساتھ دینگے لیکن ان کے کچھ تحفظات تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خوجہ آصف نے بھی یہ تسلیم کیا کہ اس کے پاس نمبر پورے نہیں تھے اور نہ ہی مو لانا فضل الرحمان نے حکومت کا ساتھ دیا۔
مزید پڑھیں :حکومت کو بڑا دھچکا،پیپلز پارٹی نے واضح اور دو ٹوک انداز میں جسٹس منصور علی شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا