اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا ہے کہ وزیرقانون سے پوچھ کربتادیں کہ مسودہ اس نے خود دیکھا ہے۔ جو مسودہ آپ نے دیکھا نہیں اس کا کیسے پتہ کہ وہ سیکریٹ ہے۔
حکومت میں کسی کو نہیں پتہ کہ کونسی ترامیم ہونی ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی کہہ رہی ہے کہ حکومت کو پتہ ہوگا۔
اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو پتہ نہیں تو حکومت کس کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز نے بتایا کہ مداخلت ہورہی ہے۔ سپریم کورٹ کے اندرآئینی عدالت قائم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ راہنما ن لیگ آمنہ حسن شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پید اہوا،
ایسے حالات میں اہم دستاویز ات کو وقت سے پہلے پبلک نہیں کیا جاسکتا۔ مسودہ پبلک کرنے سے ملک میں ایک پروپیگنڈا شروع ہوجائے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کی ذہن سازی کی ہے جو ملک کیلئے سودمند نہیں۔
مسلم لیگ ن کی کسی بھی اقدام کی پی ٹی آئی حمایت نہیں کرے گی۔ آئینی ترامیم کا مقصد ملکی نظام میں بہتری لانا ہے۔ جمہوریت کیلئے ہمیشہ کی طرح جنگ لڑرہے ہیں۔
رہنماپیپلزپارٹی تیمورتالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو شہید بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے جانشین ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ۔
پیپلزپارٹی حکومت کی ہرممکن سپورٹ کرے گی۔ کسی چیز کو دیکھے بغیر اس پر تنقید کرنا مناسب نہیں ۔ مولانا فضل الرحمان حکومت کے ساتھ کافی چیزوں پر متفق ہیں۔ کسی کو ایکسٹینشن یا کسی جج کو نقصان پہنچانے کی کوئی نیت نہیں۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں اتحاد قائم کرنے کی کوشش کی۔ ہماری لیڈر شپ کو عید کے دن گرفتار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے سارے جائز مطالبات مانے گئے۔
مزید پڑھیں :سپیکر شرمندہ ، پی ٹی آئی کے 9ارکان کو ضمانت کے بعد کھانے پر بلا لیا