اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سپیکر نے ہم9ارکان کو ضمانت کے بعد کھانے پر بلایا۔ کھانے کے بعد سب جیل میں آئے پھر روبکار پر رہا ہوئے۔
سانحہ9ستمبر پر پوری قوم کوافسوس ہونا چاہیے ، ہم منتخب نمائندے ہیں۔
پارلیمنٹ میں عوام کے اصل نمائندے ہم ہیں اس لیے قوم کو افسوس ہو۔ آئی جی اور طارق فضل سے متعلق سپیکر نے کہا یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ آئی جی اور طارق فضل کے بیان پر سپیکر نے کہا انہیں شرم آنی چاہیے۔
پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتار پرسپیکر شرمندہ تھے،وہ کسٹوڈین ہیں۔ہمیں پارلیمنٹ سے گرفتار نہیں اغوا کیا پھر بعد میں پولیس کے حوالے کیا۔ ایف آئی آر اغوا کاروں اور پولیس کے خلاف ہونی چاہیے۔
پولیس بتائے کہ انہوں نے ہمیں کہاں سے گرفتار کیا؟سانحہ 9مئی سے متعلق کہا جاتا ہے سی سی ٹی وی نکالیں۔
مزید پڑھیں :بڑا بریک تھرو، سابق صدر عارف علوی اہم پیغام لے کر مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ گئے