اہم خبریں

منکی پاکس اسلام آباد پہنچ گیا،مریض پمز ہسپتال کےآ ئیسو لیشن وارڈ میں داخل

اسلام آباد (اے بی ناین نیوز     )پاکستان میں منکی پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ھے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے دوران پکڑا ترگیا۔

44 سالہ شخص کی سفر کی ہسٹری خلیجی ممالک کی ھے۔ مریض پمز ہسپتال کے ایسولیشن وارڈ میں داخل ھے اور تندرست ھے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے بتایا کہاسلام آباد ایئرپورٹ پر بارڈر ہیلتھ سروسز کا عملہ موثر سکریننگ کے نظام کو یقینی بنا رھا ھے۔

ایئرپورٹس پر چھ لاکھ تیس ہزار مسافروں کی سکریننگ کی ھے۔ وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ھے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے تمام تر اقدامات اور وسائل کو برو ئے کار لا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :روزانہ نہ نہانے پر نوبیاہتا خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

متعلقہ خبریں