پشاور(نیوزڈیسک)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا حتمی اعلان عمران خان کرینگے، وزیراعلیٰ اور ارکان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیدیا ہے،عمران خان کے اعلان کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا،ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے الیکشن کا انعقاد ضروری ہے، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہاکہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا حتمی اعلان عمران خان کرینگے،عمران خان کے اعلان کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا،وزیراعلیٰ اور ارکان نے اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیدیا ہے، امید ہے عمران خان دسمبر میں ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا حکم دیں گے،انہوں نے کہاکہ اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر خیبر پختونخوا کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں،جیسے ہی عمران خان کا حکم آئے گا اسمبلیوں کی تحلیل کا عمل شروع ہوگا، بیرسٹر سیف نے کہاکہ ہماری کارکردگی ایسی ہے کہ کوئی پارٹی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ،انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کیلئے الیکشن کا انعقاد ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں دیگر جماعتیں دہشتگردی کے ایشو پر سیاست کر رہی ہیں ،یہ وقت ایسی باتیں کرنے کا نہیں ہے ۔