اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سےہماری تجویزپربیان افسوسناک ہے۔ ہمارےلیےلیڈرآف دی اپوزیشن قابل احترام ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےماحول کوبہترکرنےکی کوشش کی۔ ہم سمجھ رہےتھے کہ ایوا ن میں ماحول اب بہترہوجائیگا۔ کیا کوئی محب وطن ایساٹویٹ کرسکتاہے۔ کیسےکوئی شخص اپنےاداروں پرتنقیدکرسکتاہے۔
آپ جس ڈگرپرچل رہےاس پر کچھ نہیں ملےگا۔ آپ لوگ توپارلیمان کےماحول کوخراب کرناچاہتےہیں۔ 9مئی کوآپ نےشہداکےمجسموں کی تو ہین کی۔ آپ نےہمارےشہداکی توہین کی اورخودکوپاکستانی کہتےہیں۔
پاکستان کے25کروڑعوام پاک فوج کےپیچھےکھڑی ہے۔ آرمی چیف اورچیف جسٹس کےبارےمیں آپ باتیں کرتےہیں۔ آرمی چیف اورچیف جسٹس کےبارےمیں آپ باتیں کرتےہیں۔
آپ لوگوں کو9مئی واقعات کاجواب دیناپڑےگا۔ ماحول خراب کرنےکیلئے کوئی بات کرتا ہے تو وہ جائز نہیں ،یہ وتیرہ بدلنا ہوگا۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا معاملہ،تفصیلی فیصلہ جاری،فوری عملدرآمد کی ہدایت