اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس قومی اسمبلی میں نمبر پورے ہیں۔ اگر نمبرز پورے نہیں تو آپ کے سامنے جائے گا۔ سینیٹ اور اراکین قومی اسمبلی نے ہی ووٹ دینا ہے۔
آئینی ترمیم کسی شخص یا فرد واحد کیلئے نہیں ہے۔ تمام ججز کی مدت ملازمت میں اضافہ ہوگا۔ ججز کی ملازمت کی عمر میں توسیع ہوئی تو کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ آئینی ترمیم کا معاملہ پہلے سے زیر غور تھا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی نہیں ہونی چاہیے۔ جوڈیشل اصلاحات سے متعلق مثبت سوچ کیساتھ حکومت کام کررہی ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اپنے 41ارکان کو آزاد قرار دیا ہے۔
حکومت ماورائے آئین ترمیم نہیں لائے گی۔ حکومت صاف نیت سے لیگل اور جوڈیشل ریفارمز پر کام کررہی ہے۔
مزید پڑھیں :علی امین گنڈاپور کو میڈیا اور خواتین سے معافی مانگنی چاہیے ،عطاتارڑ















