اہم خبریں

علی امین گنڈاپور کو میڈیا اور خواتین سے معافی مانگنی چاہیے ،عطاتارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز      ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو میڈیا اور خواتین سے معافی مانگنی چاہیے۔ اختلاف رائے پی ٹی آئی والوں کے نزدیک جرم ہے۔
مخصوص سیاسی جماعت کا رویہ ہے کہ وہ صحافیوں کو گالیاں دیتے ہیں۔
میڈیا ٹرولنگ اور مخالفین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ان کا وطیرہ ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فوج کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی والوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے فوٹیج موجود ہے۔
نقاب پوشوں نے گرفتار کیا ہو ،توثبوت سامنے لائیں۔
پی ٹی آئی نے ملک کے خلاف سازش میں کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ۔ شرح سود میں کمی آئی ،معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام بحال کرنے میں حکومت کامیاب ہوئی ۔

مزید پڑھیں :

متعلقہ خبریں