اہم خبریں

پی ایس او کیساتھ معاہدے کے بعد ’ایندھن کی قلت نہیں‘پاکستان ریلوے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ریلوے نے تصدیق کی ہے کہ ٹرینوں کیلئے ایندھن کی کوئی قلت نہیں ۔ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے ساتھ مطلوبہ ایندھن فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاجانے کے بعد پاکستان ریلوے کو ایندھن کی فراہمی میں کمی کا سامنا نہیں ہے ۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل ٹرینوں کو آسانی سے چلانے کیلئے ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اور کراچی کے ڈپووں کے پاس ایک ماہ تک چلنے کیلئے ایندھن کی بھاری مقدار موجود ہے، جو ریلوے کی ایندھن کی تقریباً 62 فیصد ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ریلوے کے دیگر ڈویژنوں میں بھی کافی مقدار میں ایندھن موجود ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے کے پاس اپنا آپریشن جاری رکھنے کے لیے کافی فنڈز اور ایندھن موجود ہے۔
آپ کا اصل پرائز بانڈ چوری ہوجائے تو کیا آپ ڈوپلیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں؟

متعلقہ خبریں