اسلام آباد(اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے دباؤ پروفاقی صارفین کو دی گئی بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی۔
آئندہ ستمبر کے بجلی بلوں میں وفاقی دارالحکومت کے واپڈاصارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے مزیدحق دار نہیں ہونگے۔ آئیسکوکےنوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی صارفین کو آئندہ ماہ ستمبر کے بجلی بلزیکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئےمیڈیا کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔
تاہم پنجاب کے صارفین کیلیے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کے تمام گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری