اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہائوس سے تحریک انصاف کے رہنماوں کی گرفتاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رات کوجو پارلیمنٹ میں ہوااس پر اسٹینڈ لینا پڑے گا۔
میں نے ساری ویڈیو فوٹیج منگوا لیں ہیں۔ میں اپنے آپ کو بدقسمت سمجھتا ہوں کہ 2014 میں ایک جماعت نے اٹیک کیا تھا تو میں اسی کرسی پر تھاوہ پارلیمنٹ پر پہلا حملہ تھا۔ایف آئی آر کروانی پڑی تو کٹواؤں گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے علی محمد خان ، سید نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ کو چیمبر میں طلب کر لیا۔سپیکر سردارایاز صادق نے رات کے واقعے پر آئی جی اسلام آباد ، ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد کو فوری طور پر پارلیمنٹ ہاؤس طلب کرلیا۔ ذرائع ایس ایس پی آپریشن اور ڈی آئی جی بھی اسپیکر چیمبر میں طلب کرلیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کون کون گرفتار ہوا، کون اس وقت تحویل میں ہے، مقدمات کی تفصیلات فوری پیش کی جائیں۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ، گیٹ ون، گیٹ فائیو، لابیز کی وڈیو سارجنٹ سے طلب
پارلیمنٹ پر اس طرح کا حملہ قبول نہیں ہوگا،اسپیکر سردار ایاز صادق نے پولیس افسران سے فون کا اسپیکر کھول کر گفتگو کی۔ اسپیکر چیمبر میں موجود تمام اراکین نے گفتگو سنی: میرے والد ہسپتال میں ہیں ان کی انجیو گرافی کروا رہا ہوں، بیس منٹ میں پہنچتا ہوں، آئی جی اسلام آباد کا جواب
امیر بالاج قتل کیس؛ ملزم گوگی بٹ کراچی سے گرفتار















