پشاور(نیوزڈیسک) ایف آئی اے نے کاررروائی کرتے ہوئے افغان شہری سے 45 لاکھ پاکستانی ، 14 ہزار افغان کرنسی برآمدکرلی ،ملزم سے موبائل فون اور ہنڈی حوالہ کی رسیدیں بھی برآمدہوئی ہیں،گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایاکہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری سے 45 لاکھ پاکستانی ، 14 ہزار افغان کرنسی برآمدکرلی ہے ،ترجمان کے مطابق ملزم سے موبائل فون اور ہنڈی حوالہ کی رسیدیں بھی برآمدکرلی گئیں جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔