اہم خبریں

علی امین گنڈاپور نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات مان لیے

پشاور ( اے بی این نیوز       ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات مان لیے۔ وزیراعلیٰ علی امین کے ساتھ بلدیاتی نمائندوں کے مذاکرات کامیاب، ذرائع کے مطابق
وزیراعلیٰ کی جانب سے فنڈز کا اجرا اور اختیارات کی منتقلی کی یقین دہانی۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کااحتجاج ختم ہو گیا،اسمبلی چوک میں موجود تمام بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے آبائی علاقوں کوروانہ ہو گئے۔
خیبرروڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیاگیا ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بلدیاتی نمائندوں کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ۔ میئر پشاور حاجی زبیر کی سربراہی میں 6رکنی وفد نے وزیرعلیٰ سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں :اے بی این نیوز کی خبر پر ایکشن ،این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں