اہم خبریں

ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018کے بعد عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بدحالی کا شکار رہی۔ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
معاشی ٹیم کی محنت سے معیشت مستحکم ہوئی۔ حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔
افراط زر میں کمی وزارت خزانہ کی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے عین مطابق ہے۔
افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کیلئے خوشخبری سے کم نہیں۔ 2018میں بھی افراط زر کی شرح سنگل ڈیجٹ پر چھوڑ کر گئے تھے۔
مزید پڑھیں :حکومت سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے، بات انکے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں،عمران خان

متعلقہ خبریں