اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) جب بھی مذاکرات کی بات ہویہ نو مئی کا شور مچاتے ہیں۔ نو مئی ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی۔ عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو۔
کہا بات انکے ساتھ ہوگی جو با اختیار ہیں ۔ حکومت سے بات کرنا الیکشن میں انکے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔ آٹھ ستمبر کے جلسے کامقصدچوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی۔ ملک کو حقیقی آزادی دلانااور عدلیہ پر حملے کو رکواناہے۔
قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہو گا۔ ۔ چانسلر نہ بھی بن سکا تو کوئی بات نہیں۔ ادھر دوسری جانب سینیٹرعرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کی تردید کردی۔
اے بی این سے خصوصی گفتگو میں کہا ہماری طرف سے کسی لیول پرنہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں۔ نہ مذاکرات کی خواہش ہے۔ کوئی کمیٹی نہیں بنی۔ ایسی جماعت جس نے دہشت گردی کی۔ 200 سے زائد مقامات پر حملہ کیا۔ پہلے وہ ان چیزوں کا حساب دیں۔
مزید پڑھیں :کراچی کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشاکیخلاف مقدمے میں موٹروہیکل سیکشن 100 کااضافہ