اہم خبریں

نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا،قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملا زمت میں توسیع ، کوئی تجویز زیر غور نہیں ،وزیر قانون

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر قانون اعظمنذیر تارڑ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی۔
نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا۔

حکومت کوئی سرپرائز قانون سازی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا۔ حکومتی ارکان کے سینکڑوں بل موجود ہیں۔

قاضی فائز عیسیٰ کی توسیعی کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔ فیض حمید کے بارے سوال پر کہا یہ میرا دائرہ اختیار نہیں ۔ عمران خان کے کیس پر صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی۔

اگر ضرورت پڑی تو فوجی عدالت میں بھجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی ۔ چیف جسٹس کی توسیع ہو گی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ میں نے نہیں کرنا۔

مزید پڑھیں :190ملین پاؤنڈسکینڈل ریفرنس کی سماعت30اگست تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ خبریں