راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) 190ملین پاؤنڈسکینڈل ریفرنس کی سماعت30اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاصفائی کی جانب سےتفتیشی افسرکےبیان پرجرح کی گئی۔
وکلاصفائی نےعدالت میں2درخواستیں دائرکردیں۔ تفتیشی افسرکےبیان کےمطابق انکوائری کوتفتیش میں بدلنےکی رپورٹ ملزمان کو9مئی کودی گئی۔ وکلا کے مطا بقنیب قوانین کےمطابق ایسی رپورٹ ملزمان کوفراہم کرنےسےقبل پبلک نہیں کی جاسکتی۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ ۔ عمران خان نے کہا ہے میرے وکلا، سیاسی رہنما اور فیملی کو مجھ سے ملنے نہیں دیا جاتا۔ عمران خان نے جج مکالمہ کرتے ہو ئے کہا کہ جیل انتظامیہ سے پوچھا جائے بیٹوں سے بات کیوں نہیں کرا رہے۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا ہےجب بھی ا ن کےبیٹوں کو فون ملاتے ہیں وہ فون نہیں اٹھاتے۔ عمران خا ن نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل کو جج کے سامنے ڈانٹ پلا دی ۔ تم پڑھے لکھے آدمی ہو عقل کی بات کرو،عمران خان کا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو جواب ۔
عمران خان نے بیٹوں سے بات کرنے کیلئے باقاعدہ درخواست دے دی ۔ عدالت کی جیل انتظامیہ کو عمران خان کے بیٹوں سے بات کرانے کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھیں :مون سون بارشیں، نشیبی علا قے زیر آ ب آگئے،ہنگامی صورتحال پیدا