اہم خبریں

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا سینیٹ میں نشستوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے ایک (ڈیل )پر بات ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس ڈیل میں جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے پی ٹی آئی سے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن کو یہ سیٹ اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو سینیٹر بنوانے کیلئے درکار ہے لیکن ان کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔ ان ذرائع کے مطابق دو نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی ایک نشست پر بھی آمادہ ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر سوئٹزرلینڈ کی انڈر 18 ٹیم میں شامل

متعلقہ خبریں