اسلام آباد( اے بی این نیوز ) امیر جاعت اسلامی حافظ نعیم تاجروں کی ہڑتال کو 3دن تک جاری رہنے کا سوچ رہے ہیں۔ ہڑتال کا دورانیہ بڑھانے پر مشاورت کررہے ہیں۔
ہڑتال سے حکومت پر دباؤبڑھے گا۔ تاجر ٹیکس نہیں دینا چاہتے،ان حالات میں کون ٹیکس دے گا؟ ایف بی آر نے نیٹ میں شامل لوگوں سے ٹیکس نہیں لیا۔ نیٹ میں شامل لوگوں سے رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔
حکومت کو اپنی کرپشن پر قابو پانا چاہیے۔
چین بلوچستان سے نکلنے والے معدنیات ہم سے حاصل کررہا ہے۔ حکومت سے ہمارے معاہدے کو20دن گزرچکے ہیں۔ حکومت کو ہم سے کیے معاہدے پر عمل کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں :ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا