اہم خبریں

8ستمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا، ہمیں جبر اور بدمعاشی سے نہیں روکا جاسکتا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 8ستمبر کو تاریخی جلسہ ہوگا۔ علیمہ خان کے بیانات پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ کافی دنوں بعد آج بعدعمران خان سے ملاقات کو موقع ملا۔
جلسے والے دن رابطے کیے گئے مذہبی جماعت کااحتجاج تھا۔ مجھے کہا گیاعمران خان کو حالات کے بارے میں بتائیں۔ میں نے جلسہ منسوخی سے متعلق انکار کیا تھا۔ مجھے کہا گیا آپ کے ساتھ عمران خان کی ویڈیو کال ملادیتے ہیں۔
مجھے کہا گیا آپ کے ساتھ عمران خان کی ویڈیو کال ملادیتے ہیں۔ میں نے کہا عمران خان خود کہیں گے تو جلسہ منسوخ ہوگا۔ عمران خان نے اس دن ثابت کیا کہ وہ ایک بڑا لیڈر ہے۔ عمران خان نے انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ منسوخ کیا۔ یہ لوگ ہمیں جبر اور بدمعاشی سے روک نہیں سکتے۔
عمران خان نے کلیئر کردیا اب دوبارہ جلسہ منسوخ نہیں ہوگا۔ عمران خان سے کہہ دیا ہے جلسہ کروں گا اور میں ذمہ دار ہوں گا۔ اعظم سواتی بانی پی ٹی آئی جو جیل میں ملنے گئے تھے۔
میرا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہے۔
جلسے سے متعلق شرائط مجھے مناسب لگیں گی تو مانوں گا ورنہ نہیں۔ عمران خان نے مجھے جلسے کو لیڈ کرنے کا کہا ہے۔ دیگر لیڈر شپ جلسے میں شرکت کرے گی۔ خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ جہاں جائے گا پولیس ساتھ ہوگی۔
بلاول بھٹو کے ساتھ سندھ پولیس ہوتی ہے۔ جلسے سے ایک روز پہلے محسن نقوی سے رابطہ ہوا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ابھی تک چیف سیکرٹری نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں :وی پی این غیر قانونی ہے، وزیراعظم وی پی این پر ٹویٹر استعمال کررہے ہیں،عاطف خان

متعلقہ خبریں