اہم خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی کا بلوچستان میں 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بلوچستان میں آپریشن کے دوران 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسپیکر کا سیکورٹی فورسز کے 10اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 جوانوں کے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور افسروں نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دیں ہیں۔

ملکہ سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی ہمارے پختہ عزم کو متزلزل نہیں سکتیں۔

آخری دہشتگرد کے خاتمے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے متحد ہے۔ اسپیکر کی شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا۔

مزید پڑھیں :اٹھائیس اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی،جماعت اسلامی

متعلقہ خبریں