اہم خبریں

اٹھائیس اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی،جماعت اسلامی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )اٹھائیس اگست کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی ۔ ہڑتال کا فیصلہ عوام کا اپنا فیصلہ ہے تاجر برادری نے متفقہ فیصلہ کیا ہے ۔ نجی و سرکاری ملازمین کا فیصلہ ہے کہ حکمران کوئی ریلیف نہیں دے رہے ۔

تاجر برادری اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کیے گئے ہیں اور تمام افراد نے ملک گیر ہڑتال کی حمایت کی ہے ۔اگر حکومت نے اس ہڑتال کو روکنے کی کوشش کی تو حکومت ملک انارکی میں دھکیل دے گی ۔ یہ بات نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ

بجلی انتہائی مہنگی ہے اور پٹرول عوام کے لیے سستا ہو سکتا ہے۔ حکومت نے ٹیکسز کے زریعے پٹرول کو ناقابل استعمال بنا دیا ہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہی ہیں ۔

جماعت اسلامی نے چودہ دن دھرنا دیا اس موقع پر مزاکرات ہوئے ۔ معائدہ ہوا اور وزرا نے اس پر دستخط کیے اور دھرنے میں اسے تسلیم کیا ۔ معائدے کے مطابق آئی پی پیز پر نظر ثانی کے لیے تیس دن کا وقت طے پایہ تھا ۔

مزید پڑھیں :پاور سیکٹر،پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ، صارفین کے لیے کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں