پشاور (اےبی این نیوز ) پی ٹی آئی کے مستعفی صوبائی وزیر شکیل خان کا حقائق سے پردہ اٹھانے کا اعلان۔ شکیل خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ کرائی گئی تو جلسے میں کرپشن کے حقائق بیان کروں گا۔
میری بانی پی ٹی آئی کےساتھ منگل کوملاقات متوقع ہے۔ کسی نے ملاقات کرنے سے روکا تو ملاکنڈ جلسہ میں تمام حقائق بیان کروں گا۔ وہ حقائق جو بانی پی ٹی آئی کو دکھانےہیں جلسے میں عوام کے سامنے پیش کروں گا۔
اپنے ورکرز سے حلف لوں گا اگر ایک روپے کی خرد برد ثابت ہوئی تو سزا کیلئے تیار ہوں۔ اپنے قائد کے نظریے کے مطابق نہ خود خیانت کرونگا نہ کسی اور کو کرنے دوں گا۔ کرپٹ عناصر کو قوم کے سامنے لاکر کھڑا کروں گا۔
ثبوت عوام کے سامنے رکھ کر پوچھوں گا کہ آپ نے کس سائیڈ کھڑے ہونا ہے۔
مزید پڑھیں :کسی بھی قسم کی توسیع کے خلاف ہوں، مجھے قائل کریں پاکستان اور اسلام کی خیر ہے تو ووٹ دونگا، محمود خان اچکزئی















