اسلام آباد (اےبی این نیوز )مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کا معاملہ ۔ دونوں جماعتوں کی قائم کر رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس گورنر ہاؤس میں ختم ہو گیا۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے درمیان حکومتی اتحاد کے تحریری معاہدہ پر مشاورت کی گئی۔
معاہدے کے بقیہ نکات پر مرحلہ ورا عملدرآمد کرنے پر اتفاقکیا گیا۔ کچھ نکات پر عملدرآمد فوری اور باقی نکات پر ٹائم فریم دینے پر اتفاق ہوا۔ حکومت کا قانون سازی ،بجٹ اور پالیسوں پر قبل از وقت پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے پر اتفاقکیا گیا۔
ملک کے استحکام کے لیےدونوں جماعتوں کا ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے جیتنے والے اضلاع میں مرضی کے افسران تعینات ہوں گے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو (ن) لیگ کے ارکان کے برابر ترقیاتی فنڈز دینے پر اتفاق۔
دونوں جماعتوں کے رہنما اجلاس کی رپورٹ قائدین کو پیش کریں گے۔
رہنماپیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج کےاجلاس میں بڑی مثبت پیش رفت ہوئی۔ کمیٹی بنائی گئی ہےجومعاملات کوحل کر ےگی ۔ اتحاد کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔
ن لیگی رہنماؤ ں سے ملاقات میں اچھی گفتگو ہوئی۔ میڈیامیں تاثردیاجاتاہے کہ پیپلزپارٹی اقتدارمیں حصہ مانگ رہی ہے۔ آج کی ملاقات میں وہ تاثرختم ہواہے۔ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کافوکس عوامی مسائل حل کرنےکی جانب ہے۔
ہفتے تک چیزوں کو فائل کرکے کمیٹی کے سامنے لائیں گے۔ تاثرغلط ہے کہ پیپلزپارٹی مقاصدحاصل کرنےکیلئےحکومت کوٹف ٹائم دیناچاہتی ہے۔
مزید پڑھیں :ڈاکوؤں کے سرکی قیمت والی لسٹ فوری ختم کرکے نئی تیار کی جائے، کچے کے ڈاکو کی حکومت پنجاب کو دھمکی