اہم خبریں

ڈاکوؤں کے سرکی قیمت والی لسٹ فوری ختم کرکے نئی تیار کی جائے، کچے کے ڈاکو کی حکومت پنجاب کو دھمکی

لاہور (اےبی این نیوز   )میرا نام لسٹ میں کیوں ڈالا،ڈاکوشاہدلوند نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبرپرکال کردی۔
حکومت پنجاب ،وزارت داخلہ نے 20ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑروپے مقرر کی تھی۔
لسٹ میں پہلے نمبر پرموجودڈاکونے محکمہ داخلہ کے نمبرپرکال کی،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ڈاکو نے کال میں کہا کہ جنہوں نے پولیس اہلکاروں کوشہیدکیاان میں سے کسی کانام اشتہار میں نہیں دیاگیا۔
ڈاکوؤں کے سرکی قیمت والی لسٹ فوری ختم کرکے نئی تیار کی جائے۔
پولیس اہلکاروں کی گاڑی پھنسی توکسی نے مدد نہیں کی،افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں :ن لیگ سیاست میں ناکامی کے بعد خاندانی جھگڑوں پر اتر آئی،علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کو ٹارگٹ بنا لیا

متعلقہ خبریں